
کراچی میں کارساز روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے کی ملزمہ سے ماہر نفسیات نے تفتیش کے بعد اپنی رپورٹ پیش کردی ہے، رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے کے واقعہ پر پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ہے۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ سے تفتیش کیلئے جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات سے درخواست کی، جس کے بعد ماہر نفسیات ڈاکٹر چنی لال نے بتایا کہ ملزمہ نتاشا شعبہ نفسیات میں زیر علاج ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1825865483595194529
پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہے اور کنفیوژ ہے اسی لیے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار گاڑی نے متعدد موٹرسائیکلوں کو روندتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماردی، واقعہ کے بعد تیز رفتار کار کی ڈرائیور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ور بہادرآباد تھانے میں قتل بالسبب، لاپرواہی برتنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیے۔
ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے، خاتون ڈرائیور نے موٹرسائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں گاڑی کی رفتار بڑھائی جس پر گاڑی بے قابو ہوکر دوسری گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی،حادثے کے بعد اردگرد جمع ہونےوالے افراد نے خاتون کو گھیرنے کی کوشش کی مگر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ہجوم سے بچا کر حراست میں لے لیا۔
https://twitter.com/x/status/1825880783690543220
Last edited: