
صحافیوں پر تشدد اور انہیں اغواء کر کے ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مقدمے درج کرائے جا رہے ہیں، ہماری زندگیوں اور بنیادی حقوق کو ان عناصر سے خطرہ لاحق ہے۔ سینئر صحافی ارشد شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں لکھا کہ پاکستان کے قانون پسند شہری کی حیثیت سے تحفظ اور انصاف کا طلبگار ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے بعض بے ضمیر عناصر کی طرف سے نشانہ نانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور آئین کے تحت فراہم کیے گئے حقوق اور فرائض سے غیرآئینی اور غیرقانون طور پر روکا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1546807467040206849
انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں مزید لکھا کہ انہییں بھی جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں ملوث کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، مجھ سمیت دیگر صحافیوں پر تشدد اور انہیں اغواء کر کے ڈرانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ صحافیوں کے بنیادی حقوق اور ہمارے زندگیوں کو ان عناصر سے خطرات لاحق ہیں، انہوں نے لکھا کہ میرے علاوہ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی، صابر شاکر، عمران ریاض خان، معید پیرزادہ کے علاوہ متعدد دیگر صحافیوں کے خلاف بھی یہی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
انہوں نے خط میں صدر مملکت کو لکھا کہ انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے غیرقانونی گرفتار پر تحفظ فراہم کر دیا ہے جبکہ متعدد شہریوں کی شکایات پر مجرمانہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، انہوں نے لکھا کہ درخواست گزاروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جانے کا بھی خدشہ ہے۔
عدالت نے متعلقہ حکامت کو درخواست گزاروں کی آزادی پر قدغن لگانے کے خلاف متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں، عدالت نے ہدایت جاری کی ہے کہ عدالت کی اجازت کے بغیر شہریوں کو دوسرے صوبوں کے حکام کے حوالے نہ کیا جائے۔
انہوں نے صدر مملکت کو لکھا کہ صدر کی حیثیت سے صحافیوں کو سنگین خطرات پر آپ نے وزیرعظم کے نام خط لکھا، سینیٹ کی اطلاعات کمیٹی نے صحافیوں کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آرز کی آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کی تھی جبکہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے سیاسی بنیاد پر کیسز کی مذمت کی۔
سینئر صحافی اور اے آر وائے نیوز کے اینکر نے خط میں لکھا کہ بین الاقوامی صحافتی تنظیموں نے پاکستان بھر میں صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر مذمت کی ہے۔ نیویارک میں قائم صحافیوں کی کمیٹی نے 25 مئی کو 4 سینئر صحافیوں کے خلاف متعدد مقدمات کی مذمت کی ہے۔ نیویارک جرنلسٹس کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد کا نشانہ بنانے سے پاکستان حکام بز رہیں جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی 6 جولائی کو صحافیوں پر مقدمات اور تشدد کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ صحافیوں کو جرم بنا دیا گیا ہے، صحافت کوئی جرم نہیں اور ملک کے معروف اور سینئر صحافیوں کے ساتھ ایسا سلوک بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ معلومات آپ کے نوٹس میں اس لیے لا رہا ہوں تاکہ ہمیں قانون پسند شہریوں کی حیثیت سے تحفظ فراہم کیا جائے، انصاف کے لیے ضروری ہے کہ آئین میں درج صحافیوں کے حقوق کو تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
سینیئر صحافی اور اے آر وائے نیوز کے اینکر ارشد شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ اور متعلقہ اداروں کے سربراہان کو بھی خط بھجوایا۔
Last edited: