
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء سب ریجنل افریقہ کوالیفائر کے گروپ بی میچ میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے گیمبیا کی ٹیم کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا سکور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سب ریجنل افریقہ کوالیفائر کے میچ میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے گیمبیا کی ٹیم کیخلاف 20 اوورز میں 4 وکٹیں کھو کر 344 رنز کا بڑا سکور بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی نژاد زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سکندر رضا نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 43 گیندوں پر 133 رنز بنائے جس میں 15 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 27 چھکے لگائے جو اس فارمیٹ کے کسی بھی میچ میں لگائے گئے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1849067866311766172
سکندر رضا نے 133 رنز بنانے کا غیرمعمولی کارنامہ 43 گیندوں پر کیا اور صرف 33 ویں گیند پر اپنی سنچری مکمل کر لی تھی، زمبابوے کرکٹ ٹیم نے 282 سکور صرف بائونڈریز کے ذریعے گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹی 20 میچ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والی ٹیموں میں ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے والی 2 ٹاپ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والی ٹیموں میں واحد بھارتی کرکٹ ٹیم ہے جس کے پاس ٹی 20 میچ کی تاریخ کا تیسرا بڑا سکور کرنے کا ریکارڈ ہے۔
قبل ازیں ٹی 20 کرکٹ میچ میں سب سے بڑا سکور کرنے کا ریکارڈ نیپال کرکٹ ٹیم کے پاس تھا جنہوں نے ایشین گیمز 2023ء میں منگولیا کی ٹیم کے خلاف 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے تھے۔ علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم نے 12 اکتوبر 2024ء کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15zzimmworlldreckrkskd.png