
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی جس سے زمبابوےکےایک شہری کی جانب سے جعلی مسٹربین کا شکوہ دور ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور زمبابوےکے درمیان میچ کھیلا گیا، روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو یہ میچ جیتنا بہت ضروری تھا تاہم زمبابوے نے آج پاکستان ایک رنز دے شکست دیدی جس کےبعد سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی مشکل ہوگئی ہے۔
میچ سے قبل اور بعد میں ٹویٹر پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے جس میں زمبابوے کےایک شہری کے شکوےنے سب کو حیران کردیا۔
زمبابوے کے ایک ٹویٹر صارف نے پی سی بی کی جانب سے پریکٹس کرتے قومی کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ "بطور زمبابوے ہم آپ کوکبھی معاف نہیں کریں گے، کیونکہ آپ نے ایک بار ہمیں اصلی مسٹر بین کے بجائے جعلی مسٹر بین بھیج دیا تھا"۔
اس زمبابوے کے صارف نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ" ہم یہ ادھار اس میچ میں ضرور اتاریں گے، بس آپ دعا کریں کہ کسی طرح بارش آپ کو بچا لے"۔
https://twitter.com/x/status/1584904427663753219
زمبابوے کے شہری کی جانب سے اس شکوےکےجواب میں جب پاکستانی صارفین کی جانب سے وضاحت مانگی گئی تو اس صارف نے کہا کہ "ماضی میں ہماری ایک تقریب کےموقع پر اصلی مسٹر بین کے بجائے پاکستانی مسٹر بین بھیج دیا تھا"۔
واضح رہے کہ یہ 2016کا ایک واقعہ ہےجب زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ایک تقریب کیلئے ہالی ووڈ کامیڈین فلمسٹار "مسٹربین"کو بلایا گیا تھا،تاہم اس تقریب میں کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد آصف مسٹر بین کےروپ میں پہنچ گئے اور لوگوں کو انٹرٹین بھی کرنے لگے، شروع میں تو لوگوں نے انہیں اصلی مسٹر بین ہی سمجھا تاہم بعد میں حقیقت سامنے آئی کہ یہ پاکستانی مسٹر بین ہے۔
محمد آصف مسٹر بین سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پاکستانی مسٹر بین بھی کہا جاتا ہے، وہ اس گیٹ اپ میں مزاحیہ پروگرامز اور اشتہارات میں کام بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zimb11h1h1h.jpg
Last edited: