
تحریک انصاف کے کارکنوں کو مفت بجلی اور پانی فراہم کرنے والا نوجوان سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے بالکل ساتھ والے گھر کا رہائشی نکلا
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں رہائشگاہ زمان پارک کے باہر بیٹھے تحریک انصاف کے کارکنوں کے لیے مفت بجلی اور پانی فراہم کرنے والے نوجوان کا پتہ چل گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک نوجوان کی تصویر وائرل ہوئی تھی جو زمان پارک میں ایک گھر کے باہر گیٹ پر مفت پانی اور بجلی لکھ کر بیٹھا تھا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کو مفت بجلی اور پانی فراہم کرنے والا نوجوان سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے بالکل ساتھ والے گھر کا رہنے والا ہے جس نے زمان پارک کے اطراف میں راستے بند ہونے پر اپنے گھر کے دروازے پر پانی اور بجلی فراہم کر رہا ہے جس پر شہریوں نے نوجوان کے جذبے کو سراہا۔
نوجوان نے اپنے گھر کے گیٹ پر مفت بجلی اور پانی لکھ کر عوام کے لیے ایک سوئچ بورڈ باہر لگا رکھا ہے جس سے شہریوں کو موبائل فونز چارج کرنے کی سہولت دے رہا ہے اور ساتھ ہی پینے کا پانی بھی رکھا ہوا ہے۔ تصویر سامنے آنے کے بعد بجلی اور پانی والا گھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اور نوجوان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا تھا۔
سینئر صحافی احتشام الحق نے ٹویٹر پر گھر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: زمان پارک میں خان کے ہمسائے بھی کسی سے کم نہیں۔ لوگوں کو مفت میں پانی اور بجلی دینا بھی ایک قسم کا احتجاج میں شرکت ہے۔ یہ باقیوں کے لیے ایک اشارہ بھی ہے! ایسا جزبہ بہت کم دیکھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1636672602348351489
تصویر کے ردعمل میں ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: آپ نے یہ جو تصویر شیئر کی ہے میں بالکل اس کے خلاف ہوں کیونکہ آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کل ایسا نہ ہو ان بیچاروں کو تکلیف پہنچا دے!
https://twitter.com/x/status/1636678588790390784
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zamnaahah.jpg