
سوشل میڈیا پر ایک ایکسرے کے ساتھ خبر وائرل ہوئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار ہوگئے ہیں، کینسر اسٹیج فور کا ہے جو ناقابل علاج ہے۔
وفاقی وزیر برائے موسمیات شیری رحمان نے پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش افواہوں پر وضاح دے دی۔
شیری رحمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے آصف علی زرداری کا نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1578611524968800256
شیری رحمان نے کہا کہ آصف زرداری زیر علاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعاؤں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہوں گے۔
آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا تھا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آرہی ہے اور ان کے نظام تنفس کی فزیو کی جا رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8zardartisejhhatsherry.jpg