
پاکستان کے ہٹلر کے بہت سے ساتھی اسے چھوڑ چکے، وہ اب اپنے قریبی ساتھیوں کی بات بھی نہیں سنتا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر وقائد پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری پر تنقید کی جس کا جواب دیتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی وصوبائی وزیر شرجیل میمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ، پشاور بی آر ٹی، منی لانڈرنگ اور دیگر سکینڈلز نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں! پاکستان کے ہٹلر کے بہت سے ساتھی اسے چھوڑ چکے، وہ اب اپنے قریبی ساتھیوں کی بات بھی نہیں سنتا۔
کاش تحریک انصاف کا کوئی کارکن ان سے پوچھتا کہ 262 ارب اور 11 سو ارب کے کراچی پیکجز کہاں چلے گئے ہیں؟ وہ بتادیں کہ اپنے 4 سالہ دوراقتدار میں کراچی کو کون سا ترقیاتی منصوبہ دیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ عمران خان کو مصنوعی طریقہ کار سے دیا گیا، جب وہ اقتدار میں آئے تو قرضوں کا حجم 25 ہزار ارب تھا جسے 50 ہزار ارب تک پہنچایا، وہ پاکستانی تاریخ کے ناکام ترین وزیراعظم ثابت ہوئے۔ عمران خان منافق شخص ہیں اور معصوم شہریوں اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اب صرف الزامات کی سیاست نہیں چلے گی، اب تو ان کے صدر نے بھی کہہ دیا کہ امریکی سازش کے بیانیہ سے متفق نہیں ہیں۔
آصف علی زرداری پر الزام لگا کر وہ صرف اپنا سیاسی قد بڑھانا چاہتے ہیں۔آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، لاڈلے والا سلاک بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی تیاریاں طویل ہوتی جارہی ہیں، جب تک یہ کارکنان سے پورے پاکستان میں حلف برداری کی تقاریب مکمل کر لیں گے تو اس وقت تک اگست 2023ء آ جائے گا۔ وزیر بلدیات سندھ نے عمرن خان کے انتخابی جلسے میں دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سندھ والی ٹیم سرکس میں کام کرنے کے قابل ہیں، جگتیں کرنے والے سیاسی مسخروں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، وہ چاہتے ہیں کہ صرف عمران خان اقتدار میں ہو باقی سب نااہل ہو جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16meonkan%20qadazardiri.jpg