
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ زرداری اورشریف مافیا کی مخالفین کو ختم کرنے کی سوچ ناقابل قبول ہے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ زرداری اورشریف مافیا کی سوچ یہ کہ جسے خرید نہ سکو اسے ختم کردو ناقابل قبول ہے۔ ایسا کسی جمہوریت میں ممکن نہیں ہوتا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ یہ کھلی فسطائیت ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا سندھ حکومت کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ یہ کھلی فسطائیت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1552588325747400705
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو ضلع میانوالی اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثر علاقوں کے عوام کو فوری امداد فراہم کرنے کا کہا ہے جبکہ خیبرپختنخوا کی حکومت کو بھی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا کہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hal1m1m1.jpg