زبیدہ جلال کا 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب کے سامنے اہم انکشاف

zubaidh11.jpg

سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں دوران تحقیقات اہم انکشاف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے بیان کو عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل کی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے جس میں زبیدہ جلال نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

نیب کے مطابق زبیدہ جلال نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران عمران خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ ارکان نےاس معاملے کی تحقیقات کی سفارش کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا موقف تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہے لہذا یہ واپس آنے چاہیے، کابینہ کے بیشتر ارکان کا بھی یہ موقف تھا کہ یہ رقم واپس لانے کی بات کی جانی چاہیے، اس سنجیدہ معاملے کوئی بحث بھی نہیں ہوئی اور ایجنڈا منظور کرلیا گیا،کابینہ نے 190 ملین پاؤنڈز معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی۔

نیب کے مطابق عمران خان کی کابینہ میں شامل بیشتر ارکان نیب کی تحقیقات میں شامل ہوئے اور انہوں نے اسی موقف کو دہرایا مگر عمران خان نے بطور وزیراعظم کسی کی ایک نہیں سنی اور کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود اس معاملے کی منظوری دیدی۔
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
زبیدہ آپا کے ٹوٹکے
☹️

نیب کے مطابق زبیدہ جلال نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران عمران خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ ارکان نےاس معاملے کی تحقیقات کی سفارش کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
 
ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
... Saari Buraiyon ka mumba Pakistani Fauj hai.
Isay bhejo hamari taraf ki Sarhad par, dekhtey hain Dollars mein kitna damm hai.
 
Shehbaz

Senator (1k+ posts)
زبیدہ آپا کے ٹوٹکے
☹️

نیب کے مطابق زبیدہ جلال نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران عمران خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ ارکان نےاس معاملے کی تحقیقات کی سفارش کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

واقعی ؟ یے زبیدہ آپا کا ٹوٹکا ہے یا کمپنی کی بے شمار فلاپ اور ڈمبر ٹوٹکوں میں سے ایک ؟

شکر ہے زبیدہ نے یے نہیں کہا کہ خور مونیکا کے بغر کنڈی کے دروازں کی طرح میرے گھر کےدروازے بھی بغیر کنڈی کےتھے

اس کاآسان حل یے ہے کہ اس کابینہ کی میٹنگ کے منٹس کی رپورٹ عام کردینے چاہیئے
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
واقعی ؟ یے زبیدہ آپا کا ٹوٹکا ہے یا کمپنی کی بے شمار فلاپ اور ڈمبر ٹوٹکوں میں سے ایک ؟

شکر ہے زبیدہ نے یے نہیں کہا کہ خور مونیکا کے بغر کنڈی کے دروازں کی طرح میرے گھر کےدروازے بھی بغیر کنڈی کےتھے

اس کاآسان حل یے ہے کہ اس کابینہ کی میٹنگ کے منٹس کی رپورٹ عام کردینے چاہیئے
وہ آخر میں ہو گا جی
 
Back
Top