
سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں دوران تحقیقات اہم انکشاف کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے بیان کو عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل کی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے جس میں زبیدہ جلال نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
نیب کے مطابق زبیدہ جلال نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران عمران خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ ارکان نےاس معاملے کی تحقیقات کی سفارش کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا موقف تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہے لہذا یہ واپس آنے چاہیے، کابینہ کے بیشتر ارکان کا بھی یہ موقف تھا کہ یہ رقم واپس لانے کی بات کی جانی چاہیے، اس سنجیدہ معاملے کوئی بحث بھی نہیں ہوئی اور ایجنڈا منظور کرلیا گیا،کابینہ نے 190 ملین پاؤنڈز معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی۔
نیب کے مطابق عمران خان کی کابینہ میں شامل بیشتر ارکان نیب کی تحقیقات میں شامل ہوئے اور انہوں نے اسی موقف کو دہرایا مگر عمران خان نے بطور وزیراعظم کسی کی ایک نہیں سنی اور کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود اس معاملے کی منظوری دیدی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zubaidh11.jpg