
کسی شخص کے اغواء، تشدد اور زور زبردستی سے لئے گئے اعترافی بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔عثمان ڈار کا کچھ عرصہ پہلے کیا گیا ٹویٹ وائرل
عثمان ڈار 25 دن لاپتہ ہونے کے بعد اچانک کامران شاہد کے شو میں منظرعام پر آگئے جس میں انہوں نے عمران خان کو 9 مئی کے مقدمات کا ذمہ دار ٹھہرایا، انکی باڈی لینگویج سے لگ رہا تھا کہ یہ بیانات ان سے زبردستی دلوائے جارہے ہیں۔
اس ضمن میں عثمان ڈار نے 19 جولائی کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ سائفر ایک حقیقت تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا جس کو جھٹلانے کیلئے کسی شخص کے اغواء، تشدد اور زور زبردستی سے لئے گئے اعترافی بیان کی بس اتنی ہی حیثیت اور اوقات ہے جتنی اس امپورٹڈ حکومت کی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ سائفر پر اُس وقت کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، متفقہ اعلامیہ،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اور امریکی سفیر کا ڈی مارش آج کے نام نہاد اقبالی بیان کا جھوٹابیانیہ تہس نہس کرنے کیلئے کافی ہے، حکومتی وزراء خود اعتراف کر چکے ہیں کہ سائفر کی کاپی وزارت خارجہ میں پڑی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1681626712927510528
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی جان چکا ہے کہ سندھ ہاوس میں لگنے والی منڈی سے لے کر استحکام پارٹی بننے تک اور پی ٹی آئی کے خلاف منظم کریک ڈاون سے لے کر سینئر رہنماوں کی علیہدگی تک یہ سب کچھ صرف ایک شخص (عمران خان )کو گرانے کا منصوبہ تھا۔ جسے گراتے گراتے ہر وہ شخص عوام کے ہاتھوں رسوا ہوا ہے جو اس مائنس ون جیسے گھناونے منصوبے کا حصہ بنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خان کل بھی کھڑا تھا آج بھی ڈٹ کر کھڑا ہے، نواز شریف کی طرح ڈیل کر کے ملک سے بھاگے گا نہیں۔ انشااللہ
شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی اصل وجہ پریس کانفرنس میں عمران خان سے لا تعلقی نہ کرنا اور پارٹی کے ساتھ کھڑا رہنا ہے۔ انہوں نے با آواز بلند کہا عمران خان پارٹی چئیرمین تھا چئیرمین ہے اور چئیرمین رہے گا۔ ساتھ ہی پارٹی کے خلاف حالیہ کریک ڈاون اور خاص طور پر میرے اہل خانہ کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جرم کی پاداش میں ایک معزز شخص کو حقارت آمیز انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔ تباہ کر دیا میرے پاکستان کو ان نفرتوں نے جو اتنی محنت کر کے حاصل کی جا رہی ہیں۔ خدا نہ کرے کبھی یہ نفرتیں انتقام میں بدلیں اور یہ انتقام قدرت لے۔ اللہ ہم سب پر رحم کرے۔
https://twitter.com/x/status/1692913186276610317
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/usmah11h1.jpg