
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی کے اندر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد آصف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم میں سب سے زیادہ محنت کرنےوالے وزراء میں سے ایک ہیں اور وہ مشکل ترین حالات میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تاہم انہیں ذاتی مفاد کیلئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں بدقسمتی سے مسلم لیگ ن کے اندر سے بھی کچھ لوگ شامل ہیں، یہ وقت مفتاح کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1543207514518573057
خواجہ آصف کے اس بیان پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعملبھی سامنے آیا ہے، رہنما تحریک انصاف اظہر مشہوانی نے اس بیان کو مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ش(شہباز شریف)کے درمیان لڑائی قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1543210651706859520
صحافی اور پروڈیوسر عدیل راجہ نے کہا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے، اسحاق ڈار واپس آرہے ہیں، مفتاح شائد بہت محنت کررہے تھے مگر وہ ناکام رہے ہیں، ان کو لانے والے جان چکے ہیں کہ وہ زیادہ باتیں کرتےہیں اور کام کم کرتے ہیں، اسی لیے ڈار کو واپس آنے کا کہاگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1543209308493848576
صحافی و اینکر فریحہ ادریس نے خواجہ آصف کے بیان میں سے"پارٹی کے اندر سے مفتاح پر تنقید " کے حصے پر زور دیا۔
https://twitter.com/x/status/1543209113009606656
ایک صارف نے خواجہ آصف کو "بونگی ٹویٹ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کس قسم کی محنت کررہے ہیں، آپ لوگ صرف تحریک انصاف کی ہی پالیسی پر چل رہے ہیں کوئی دوسرا اچھوتا منصوبہ آپ کے پاس ہے نہیں، اگر مفتاح اسماعیل محنت کررہے ہوتے تو وہ کوئی منفرد پالیسی لے کر آتے، پیٹرول،ڈیزل و بجلی کی قیمت کوئی بھی بڑھا سکتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1543212069209735170
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8miftahkhawjaasif.jpg