ریمبو کا بھائی سے بلیک میلر تک کا سفر

ramb11o2i1.jpg


مینارپاکستان واقعہ کے بعد عائشہ اکرم نے ریمبو کیساتھ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اسکا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ مینارپاکستان پر بہت براسلوک کیا گیا ہے۔

اسکے کچھ روز بعد عائشہ اکرم نے ایک چینل کو انٹرویو دیا جس میں عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ ریمبو میرے بھائیوں کی طرح ہے اور 2 سال سے میرے ساتھ کام کررہا ہے لیکن ہم کپل شوٹ بھی کرتے ہیں۔

اس انٹرویو میں عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ ریمبو میرے ساتھ ڈھائی سال سے مخلص ہے اور میں اسے ہر جگہ سپورٹ کرتی ہوں اور یہ سٹنٹ بھی کرچکا ہوں اور میں اسکی سٹنٹ ٹیچر رہ چکی ہوں۔


اسی پروگرام میں عائشہ اکرم کے ساتھ ریمبو بھی تھا جس نے عائشہ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور کہا کہ ہم نے سوچا نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ مینار پاکستان پر ایسا واقعہ ہوگا۔

بیس اگست کے اس انٹرویو کے بعد ریمبو اور عائشہ ملکر مختلف چینلز کو انٹرویو دیتے رہے اور عائشہ اکرم نے متعدد مواقعوں کر ریمبو کو اپنا بھائی کہا۔

https://twitter.com/x/status/1429352038882758656
اسکے بعد کیس کا رخ تبدیل ہوگیا جب عائشہ اکرم نے ریمبو پر الزام لگایا کہ وہ مجھے بلیک میل کررہا ہے اور اسکے پاس میری نازیبا ویڈیوز ہیں


عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ ریمبو اور اسکا گینگ مجھے پچھلے ایک سال سے بلیک میل کررہا تھا۔ بادشاہ اور خان بابا نامی ٹک ٹاکر بھی اس گینگ کا حصہ ہے۔ انہوں نے میری اور کئی لڑکیوں کی گندی ویڈیوز بنارکھی ہیں۔

عائشہ اکرم نے یہ بھی کہا کہ اسکی جان کو خطرہ ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان انہیں سیکیورٹی دیں۔
 

Back
Top