
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان، وزیراعظم کے حق میں بولنے والے شوبز کے ستاروں سے ناراض ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر عام عوام کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات بھی کافی پرجوش نظرآئیں۔
اسی حوالے سے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستاروں کی بڑی تعداد بھی وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کیلئے عوام کوترغیب دیتے دکھائی بھی دیے۔
تاہم شوبز کے ستاروں کی جانب سےیہ کوشش عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ناپسندیدگی کااظہار بھی کر ڈالا۔
https://twitter.com/x/status/1508000961000001547
ریحام خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا کہ وہ فنکار جن کے آن سکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے ہم ان کی بے پناہ عزت کرتے ہیں وہ انتہائی بے شرمی سے اس فاشسٹ حکومت کی آواز بنے ہوئےہیں،ایک ایسی حکومت جو اب گھر جانے کے راستے پر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1508120403012636674
ریحام خان نے کہا کہ فنکاروں کو ایسے سیاستدانوں پرحملے کرنے کیلئے استعمال کیا جانا درست نہیں ہے جن سے حکومت کو خطرہ ہو، ان فنکاروں کو مشورہ ہے کہ پیشہ ورانہ کام پرتوجہ دیں اور اس سے ہٹ کر کسی طرف دیہان نہ دیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/reham1121.jpg
Last edited by a moderator: