
مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف کے ترجمان ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے وہ پاک فوج کو بدنام کریں۔
ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم پاک فوج کو بدنا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ہم انہیں اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ریاستی ادارے کو متنازع بنائیں اور اسے بدنام کریں۔
شہبازشریف کے ترجمان نے کہا ہے کہ جس ریاست میں فوج کی مرکزی اتھارٹی تحلیل ہوجائے اس کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے، جب ریاست میں آئین کا تقدس نہ ہو تو کیا ریاست کی بقاء ممکن ہے؟
https://twitter.com/x/status/1505537541575004170
انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ریاست میں فوج کا احترام نہ ہو تو کیا ریاست کا وجود قائم رہے گا؟ مضبوط فوج مضبوط پاکستان کی ضامن ہے، ملک کی بقاء اور ترقی کے لیے پاکستان کے ہر شہری کی جان بھی حاضر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1505631783185965060
دوسری جانب مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین نےبھی کہا تھا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم اور خاتون ایم این اے کی جانب سے فوجی قیادت پر جھوٹے الزامات ناقابل برداشت ہیں۔
جب کہ وفاقی وزیر فوادچودھری کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسی باتیں کرنے والے ملک مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں جن کی کوشش ملک کے وزیراعظم اور پاک فوج کے مابین تفرقہ ڈالنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4tarjamnssprti.jpg