
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین حسین قریشی نے کہا کہ میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ ہم نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں ہم نے ضمانت نہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
احاطہ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ ہم نے صرف سول حقوق کی بات کی ہے کسی بھی گرفتار شخص کو 24 گھنٹوں میں عدالت کے روبرو پیش کیا جاتا ہے مگر ہماری پارٹی قیادت اور کارکنوں کو 48 گھنٹے سے زائد گزر گئے کوئی نہیں جانتا وہ کہاں ہیں اور انہیں عدالت کیوں نہیں پیش کیا گیا۔
زین قریشی نے کہا کہ میڈیا میں جو خبریں چل رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں ہیں ہم نے کوئی ضمانت کی درخواست نہیں دی ہم تو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1629014040591626241
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں نو ازخود گرفتاریاں دی ہیں اب ہم ضمانت نہیں مانگ رہے ہم تو ان حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں جو مہذب معاشروں میں شہریوں کو حاصل ہوتے ہیں۔ ہماری جیل بھرو تحریک زور وشور سے جاری ہے اور اس میں بالکل کوئی کمی نہیں ہو گی۔ مختلف شہروں سے شیڈول کے مطابق کارکن گرفتاریاں دیں گے۔