رکن قومی اسمبلی سائرہ بانوکا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ صحافی کے کسی سوال کا جواب نہیں دیتیں اور خاموش رہتی ہیں لیکن انکی خاموشی ہی ہر سوال کا جواب دے دیتی ہے۔
ایک صحافی نے سائرہ بانو سے پوچھا کہ پاکستان کے حالات ایسے ہیں کہ ڈیفنس بجٹ بڑھانے کی ضرورت پیش آئی؟ اس پر سائرہ بانو بول کر کوئی جواب نہیں دیتی اور اپنے فیس ایکسپریشنز سے اور خاموشی سے جواب دیتی ہیں۔
صحافی سائرہ بانو کا جواب سمجھ جاتے ہیں اور انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1667847608692273152
حامد میر نے اس کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مسلم لیگ ف سے تعلق رکھنے والی سائرہ بانو ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی چند آوازوں میں سے ایک۔ وہ بغیر بولے بولنا جانتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1667848663182319626
ملک ندیم نے کہا کہ مجھے لگتا ہے بہت سارے لوگوں کو سائرہ بانو کے انداز میں چھپا طنز سمجھ نہیں آیا کیونکہ وہ اس میں یہ بتانا چاہتی ہیں کہ بھیا پاکستان میں بغیر سیکورٹی خطرات کے بھی دفاعی بجٹ بڑھانا پڑتا ہے کیونکہ اگر دفاعی بجٹ نہ بڑھاۓ تو پھر دفاع والوں سے ہی خطرہ رہتا ہے ،
https://twitter.com/x/status/1668059051551526912
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کہا کہ سائرہ بانو نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان کی توثیق کردی ہے کہ خاموشی کی بھی زبان ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1667950961183059969 https://twitter.com/x/status/1667852463121084425 https://twitter.com/x/status/1668152348764430336 https://twitter.com/x/status/1668141520476688385 https://twitter.com/x/status/1668135300298870786 https://twitter.com/x/status/1668036511718076416
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sairahahsh.jpg