
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں تیسری بار اضافے کے بعد عوام سراپا احتجاج بن گئی ہے، نوابشاہ میں رکشہ ڈرائیورز نے احتجاجا اپنے رکشوں کو آگ لگادی ہے۔
ٹویٹر پر سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران شاہد نے نوابشاہ میں احتجاج کی ویڈیو شیئر کی جس میں رکشوں کو آگ لگاکر ڈرائیور احتجاج کررہے تھے، ویڈیو میں رکشہ یونین نوابشاہ کے صدر نے کہا کہ ہم 2 وقت کی روٹی کیلئے مزدوری کرتے ہیں ہم سے یہ روٹی بھی چھین لی گئی ہے، ہم اپنے بچوں کیلئے حکمرانوں سے بھیک مانگتے ہیں کہ ہمارے ساتھ یہ ظلم بند کیا جائے۔
کامران شاہد نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 10 جماعتوں کی یہ حکومت عوام کو غربت اور مہنگائی کی دلدل سے نکالنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، انہیں فوری طور پر مستعفیٰ ہوکر انتخابات کی جانب چلے جانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1537398575621357569
کامران شاہد کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مہنگائی اور غربت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
https://twitter.com/x/status/1537422465890238466
خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم اور رہنما تحریک انصاف شہرام خان تراکئی نے کہا کہ رکشوں کو آگ لگانا مسئلے کا حل نہیں ہے، گھروں سے باہر نکلیں اور اس وقت تک احتجاج کریں جب تک اس حکومت کو احساس نا ہوجائے اور یہ مستعفیٰ نا ہوجائے، تاکہ ہم انتخابات کی جانب جاسکیں۔
https://twitter.com/x/status/1537415914685079553
فرخ حبیب نے لکھا کہ دیہاڑی دار رکشہ والا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ بطور احتجاج رکشہ کا آگ لگانے پر مجبور ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1537430766191140864
احتشام الحق نے سوال کیا کہ اگر یہ عمران خان کے دور میں ہوتا تو ہر جگہ بریکنگ چل رہی ہوتی۔
https://twitter.com/x/status/1537358032727851010
ایک صارف نے پاکستان میں موجودہ صورتحال کو بدترین قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1537423670271934464 https://twitter.com/x/status/1537421201437560836
ایک صارف نے ن لیگی سپورٹرز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے تھے "پیچھے مڑ وے میاں تیرے لوڑ پے گئی ہے" اب ان کی خارش ختم ہوگئی ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1537420809798660096
شہباز علی نے کہا کہ اس بدترین مہنگائی میں غریب آدمی کیسے گزارا کرے گا؟
https://twitter.com/x/status/1537420755901759488
عبدالوحید ملک نے کہا کہ عوام مررہی ہے اور ادارے فضول بحث میں الجھے ہوئے ہیں، دل خون کے آنسو روتا ہے کسی کو کیا فرق پڑے گا کہ ان کے بچے بھوکے رہیں یا مرجائیں۔
https://twitter.com/x/status/1537421817656270848
صوفیہ خان نامی صارف نے حامد میر،منصور علی خان، عاصمہ شیرازی اور دیگر صحافیوں کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ اس واقعہ پر کوئی اپ ڈیٹ؟
https://twitter.com/x/status/1537421323990974467
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے،شہباز حکومت کی جانب سے ایک ماہ سے کم عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ تیسرا اضافہ ہے جس سے پیٹرول کی قیمت مجموعی طور پر 83 روپے89 پیسے اضافے کے بعد 233 روپے89 پیسے ہوگئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imranih1h1h1h21.jpg