
تبدیلی آئی ہے سے تبدیل ہونے کا سفر،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہا تو تنقید کا سامنا رہا، تجزیہ کار عامر متین نے بھی عمران اسماعیل پر طنز کردیا۔
نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام مقابل میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے عامر متین نے جہانگیر ترین استحکام پاکستان کا اعلان کردیاجس سے غبارے میں تھوڑی ہوا بھردی ہے۔
عامر متین نے کہا روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے والا عمران اسمعیل بھی بھی رک گیا اور مجھے گولی مارو گے تو پی ٹی آئی چھوڑوں گا والا علی زیدی بھی گولی دے گیا۔
عامر متین نے مزید کہا عمران کے بغیر ہم زیرو ہیں والا فواد چوہدری بھی مراری چلا ہیرو بننے پر لگ گیا۔ پتہ نہی اس پر ان کو شرم آنی چاہیے یا ہمیں ہنسی۔
https://twitter.com/x/status/1666520216350912513
محمد اکمل خان نے عامرمتین کا ایک کلپ ٹویٹ کیا کہ سیاسی ہوا کا رخ بدلتے ہی جہانگیر ترین کے قریب ترین ترین ہونے والے سابقین تحریک انصاف کون ہیں اور ماضی قریب میں وہ کیا دعوے کرتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1666516740203749384
واضح رہے کہ جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی کے نام سے اپنی سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کرچکے ہیں، جس میں تحریک انصاف کے کئی سابق رہنما شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والے فواد چوہدری نے جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ بیماری کے باوجود فواد چوہدری نے عبد العلیم خان کے عشائیے میں شرکت کی۔
سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان بھی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ، سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی، ڈاکٹر نادیہ عزیز، محمد اقبال ، محسن رضا، سعید اکبر نوانی، راشد اکبر، فیصل جبوانہ، میاں وارث، میاں کاشف، تیمور بھٹی، مہر اسلم بھروانہ جہانگیر ترین کے ساتھ شامل ہوگئے۔
دوسری طرف نو مئی کے واقعات کے بعد پارٹی کو خیر باد کہنے والوں میں عامر کیانی، محمود مولوی، راجہ یاور کمال، فردو عاشق اعوان، رانا نذیر، پیر سعید الحسن شاہ، عمیر نذیر، خالد محمود، جاوید انور اعوان، جلیل شرقپوری، رائے اسلم ،جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، اجمل وزیر، ملک نعمان لنگڑیال، نوریز شکور، بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amirmahhiashah.jpg