
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے12 پیسے اضافے کے بعد 174 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔سٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار
ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ چار روز میں انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا جب کہ رواں ہفتے کے آغازسے اب تک ڈالر 4 روپے 50 پیسے تک مہنگا ہوا۔
گزشتہ روز بھی ڈالر 1 روپے 30 پیسے مہنگا ہو کر172 روپے93 پیسے کا ہو گیا تھا۔ اس سے قبل ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ جب ڈالر قیمت 170 روپے سے بھی نیچے گر گئی تھی۔ کیونکہ ڈالر کی قیمت170 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر169 روپے 75 پیسے پر آ گئی تھی۔
26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نےتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کی گئی تھی جس کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہوئی تھی۔
اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے12 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 174 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1458738222360670209
آج اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال دیکھی جائے تو100انڈیکس میں 263 پوائنٹس کی کمی پر مارکیٹ کو بند کیا گیا جب کہ 100انڈیکس 46ہزار 366ریکارڈ کیا گیا، آج ہنڈرڈ انڈیکس زیادہ سے زیادہ 46ہزار 863 تک گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں روپے کی حالیہ بے قدری پر دعوے کیے جا رہے ہیں کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے اور افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر عوامل ہیں جو کہ ڈالر کی قدر کو اوپر لیجانے میں کارفرما ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pkr-forex-1334h4h2s.jpg
Last edited by a moderator: