
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تشویشناک اضافہ۔۔قیمت میں ایک بار پھر ایک روپے سے زائد کا اضافہ۔۔ گزشتہ روز شدید مندی کے بعد آج سٹاک ایکسچینج میں تیزی
تفصیلات کے مطابق آج پھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج ڈالر ایک بار پھر 172 روپے سے تجاوز کرگیا
اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 171 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 172 روپے 93 پیسے ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1458377832724373505
گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا اور ڈالر 1 روپیہ 12 پیسے اضافے کے بعد 171 روپے 63 پیسے کا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔آج سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 230پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 46629 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی تھی جس کے بعد سٹاک مارکیٹ نہ صرف 47 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھی بلکہ سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
معاشی ماہرین کے مطابق درآمدی ادائیگی پر روپیہ دباؤکا شکار ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات طویل ہونے پر بھی روپے دباؤ کا شکارہے۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے کے بعد ہی معیشت کو سہارا ملے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/psx12.jpg
Last edited: