
روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا۔۔ 99 پیسے کا اضافہ۔۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی
کئی دنوں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ڈالر کی قیمت میں تقریباایک روپے کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں 99 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 181 روپے 55 پیسے سے بڑھ کر 182 روپے 54 پیسے ہوگئی۔
https://twitter.com/x/status/1515987845676208128
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی دیکھنے کو ملی۔ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کی کمی ہوئی جسے کے نتیجے میں 100 انڈیکس 46539 پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ عمران خان حکومت کے خاتمے کے وقت ڈالر کی قیمت 189 روپے تھی لیکن عمران حکومت کے خاتمے کے بعد ڈالر کی قیمت میں ڈرامائی کمی دیکھنے کو ملی اور ڈالر 8 روپے کمی کے بعد 181 پر پہنچ گیا تھا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی 1500 کے قریب پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-pkr-psx-111.jpg