
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے جس سے روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کےد وسرے روز کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 روپیہ اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 246 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1572188981797998592
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج کاروبار کےد وران گزشتہ روز 237 روپے 91 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 238 روپے91 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی آئی ایم ایف سے ڈیل کے باوجود پاکستانی روپے کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی معیشت ایک گہرے کنویں میں گرتی جارہی ہے، اس سے نکلنے اور آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے وہ جلد انتخابات ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1572190728796741638