
فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو مزید مالا مال ہوگئے, رونالڈو نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کرلی
یوٹیوب چینل متعارف کراتے ہی رونالڈو کے نام ایک اور ریکارڈ بن گیا,پرتگالی لیجنڈ فٹ بالر رونالڈو نے چند روز قبل ہی اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپلوڈ کرنے کا باقاعدہ آغاز کیا تھا جبکہ انہوں نے 8 جولائی کو یوٹیوب جوائن کیا تھا۔
رونالڈو نے ’یو آر کرسٹینا ‘ نامی یوٹیوب چینل پر تین دن میں 12 ویڈیوز اپ لوڈ کیں جن کو کروڑوں صارفین نے دیکھا اور سراہا, 39سالہ فٹبالر نے تین دن میں 3کروڑ 20 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا وہیں ان کے مداح یہ بھی سوچ رہے کہ آخر ان کو اس چینل سے کتنی آمدنی ہوئی ہوگی؟
ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین کے مطابق یوٹیوب چینلز ایک ہزار ویوز پر عام طور پر چھ امریکی ڈالر تک کما سکتے ہیں جبکہ 10 لاکھ ویوز پر ملنے والی رقم 12 سو سے چھ ہزار امریکی ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔
تحقیق کے لیے استعمال ہونے والا ایک سافٹ ویئر تھینکیفک کے مطابق مختلف انڈسٹریز اور خطے کے اعتبار سے فی ویڈیو ہزار ویوز سے 4 سے 24 ڈالرز تک بھی کما سکتے ہیں اور اگر مشتہرین ان ویڈیوز کو کسی ایسے زمرے میں رکھتے ہیں جو اعلیٰ مسابقت میں آتے ہیں تو ان ویڈیوز سے ممکنہ اشتہار کی آمدنی 6 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔
رونالڈو کے چینل کے ویوز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ویوز کی تعداد 22کروڑ 43لاکھ 22 ہزار 3 سو سےزائد بنتی ہے۔ اس حوالے سے اگر حساب لگایا جائے تو انہیں یوٹیوب کے ویوز اور اسپانسر شپس سے کئی سو ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہو چکی ہو گی ۔
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے ایک دن بعد ہی گولڈن بٹن حاصل کر لیا تھا,کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر اپنے چینل ’یو آر کرسٹیانو‘ کے ساتھ ایک دھماکے دار انٹری دی تھی.
دوسری جانب رونالڈو کے سبسکرائبرز میں حیرت انگیز اضافہ ہوتا جارہا ہے ، انکے سبسکرائبرز کی تعداد ساڑھے چار کروڑ ہوچکی ہے اور انہوں نے 20 کے قریب ویڈیوز بھی اپلوڈ کردی ہیں جس سے انہیں ہر ماہ لاکھوں ڈالرز کی آمدن متوقع ہے جبکہ ویڈیوز اور سبسکرائبرز کی تعداد بڑھنے سے مزید اضافہ متوقع ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chrisnah11i1.jpg