
یوکرین نے پاکستان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے پیش کی جانے والی قرار داد پر حمایت مانگ لی ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے صدر پاکستان کو فون کر کے حمایت کی درخواست کی جبکہ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، توانائی اور خوراک کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرعارف علوی نے کہا پاکستان کو روس یوکرین جنگ پر گہری تشویش ہے، ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں صدور نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یوکرین جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، صدر زیلنسکی نے صدر پاکستان کو یوکرین کے دورے کی دعوت بھی دی۔
https://twitter.com/x/status/1628397217860972544
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق پاکستان اور یوکرین کے صدور نے روس۔ یوکرین جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل پر بھی گفتگو کی، دونوں ملکوں کے صدور نے پاکستان اور یوکرین کے باہمی فائدے کیلئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر دلادیمیر زیلنسکی نے اپنے دس نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین روس تنازع کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر پاکستان کی حمایت طلب کی۔
یوکرین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دلادیمیر زیلنسکی کا فون وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کی اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ میونخ میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا جب کہ کیف نے باضابطہ طور پر اسلام آباد سے اپنے امن فارمولے کی حمایت کرنے کو کہا۔
https://twitter.com/x/status/1628356021981745153
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/alviahahai544.jpg