
یوکرین میں ٹی وی ٹاک شواکھاڑے میں تبدیل ہوگیا۔۔ سیاستدان اور صحافی آپس میں لڑپڑے۔۔ ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کا استعمال
تفصیلات کے مطابق یوکرین میں ٹاک شو کے دوران یوکرین کے صحافیوں اور سیاستدانوں میں روس اوریوکرین تنازع پر گرما گرم بحث جاری تھی کہ ایک صحافی نے روس کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس پر روس کے حامی سیاستدان نے صحافی پر حملہ کردیا اور زمین پر گرادیا
دونوں نے ایک دوسرے کو خوب گھونسے اور تھپڑ مارے اس پر دیگر صحافی ، سیاستدان اور اینکر چھڑانے پہنچ گئے لیکن سیاستدان نے اسے بری طرح جکڑلیا اور باقی افراد کیلئے چھڑانا مشکل ہوگیا۔
اینکر بار بار لڑائی ختم کرنے کی درخواست کرتا رہا لیکن دونوں آپس میں لڑتے رہے جس پر ٹی وی انتظامیہ، سیاستدانوں اور صحافیوں نے بیچ بچاؤ کرایا اور جھگڑا ختم کرایا۔سٹوڈیو میں سابق یوکرینی وزیراعظم اور سابق یوکرینی صدر بھی موجود تھے۔
دراصل لڑائی شروع ہونے کی وجہ یوکرین سیاستدان کا روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی مذمت سے انکار بنا اور سیاستدان نے کہا کہ یوکرین کے حکام کو اس سے نمٹنے دیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے ہی مناظر یوکرائن کی پارلیمنٹ میں سامنے آچکے ہیں جہاں حکومتی اور اپوزیشن کے سیاستدان ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوکر ایک دوسرے پر مکے اور تھپڑ برساتے رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ukrain11.jpg