روس کے یوکرین پر حملوں کے بعدایشیائی سٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں

asian1111.jpg


روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں۔ جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر اسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد تک مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سینسیکس انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد مندی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ ممبئی میں دوران ٹریڈنگ انڈیکس 55ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے۔

Clipboard17.jpg


شدید مندی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1000 کے قریب پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ اس وقت 900 کے قریب ٹریڈ کررہی ہے اور 2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Clipboard18.jpg


علاوہ ازیں کرپٹوکرنسی مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور مختلف کرپٹو کرنسی میں 14 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔

33ad6a4e-ab6b-4fb5-8bd9-d0b0af1e87aa.jpg


بڑے زرعی ملک یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر غلے کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ سنگاپور کی مارکیٹس میں گندم کی قیمت میں 5.5 فیصد، مکئی میں 4 اور سویابین کی قیمت میں 2 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔

روسی صدر پیوٹن نے آج اپنے خطاب میں یوکرائن میں فوجی آپریشن کا اعلان کیا تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر 100 ڈالر سے بھی اوپر پہنچ گئیں۔

https://twitter.com/x/status/1496689680842395649
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یوکرائن اور روس تنازعہ کے بعد نہ صرف تیل اور گیس بلکہ غلے کی قیمتیں بھی بڑھیں گی کیونکہ روس او ریوکرین گندم کے بھی بڑے پیداواری ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔
 

Back
Top