
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ صرف روس کے لوگ ہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں، امریکی سینیٹر نے رومی حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا روس میں کوئی بروٹس موجود ہے۔
سابق صدارتی امیدوار نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج میں "کرنل اسٹافنبرگ" جیسے کامیاب جرنل بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کو ختم کر کے آپ اپنے ملک اور دنیا کو عظیم خدمت فراہم کر سکتے ہیں۔ جسے یاد رکھا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1499575352426958848
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یقیناً روسی لوگ بھی اپنی باقی زندگی پریشانی میں نہیں گزارنا چاہیں گے اور ایسا نہیں چاہیں گے کہ وہ باقی زندگی دنیا سے الگ تھلگ ہو کر گزار دیں۔ لنڈسے گراہم نے کہا کہ اگر آپ یہ سب چاہتے ہیں تو آگے بڑھیں اور پیوٹن کو ختم کریں۔
کانگریس میں 20 سال سے زائد خدمات انجام دینے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے قریبی ساتھی رہنے والے سینیٹر نے روس ۔ یوکرین جنگ کے پہلے روز ایک قرارداد پیش کی تھی جس میں روسی صدر اور ان کے فوجی کمانڈروں کے "جنگی جرائم" کے ارتکاب پر مذمت کی گئی تھی اور ان کے اس عمل کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ یوکرین اور روس کے مابین پیدا ہونے والی تناؤ کی صورتحال پر یوکرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ولادیمیر پیوٹن کے حملے کے بعد سے کم از کم 350 شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور 10 لاکھ سے زیادہ ملک چھوڑ چکے ہیں۔ جب کہ ماسکو کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2putingraham.jpg