
بھارت نے امریکا کے حریف روس سے تیل خریدنے پر اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھ دیا، بھارتی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ حکومت کا اخلاقی فرض ہے کہ اپنے عوام کو سستی توانائی فراہم کرے،بھارت کو جہاں سے سستا تیل ملے گا وہ خریدنا جاری رکھے گا، کسی نے بھارت کو روس سے تیل نہ خریدنا کا دباؤ نہیں ڈالا۔
گزشتہ ماہ امریکا اور بھارت میں روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے معاملے پر اختلاف دیکھنے میں آئے تھے،امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور بھارت کے خارجی امور کے وزیر سبرامنیم جے شنکر کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات میں معاملے پربات چیت ہوئی تھی۔
ملاقات میں اینٹونی بلنکن نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو دنیا کی اہم شراکت داری قرار دیا تھا۔ اس پر سبرامنیم جے شنکر نے کہا تھا کہ خطوں میں بھارت امریکا تعاون کے اثرات آج نمایاں نظر آ رہے ہیں۔
یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود بھارت کو سب سے زیادہ تیل فروخت کرنے والے ممالک کی فہرست میں روس سعودی کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا بڑا ملک بن گیا، عراق اب بھی پہلے نمبر پر ہے، پاکستان کا روس سے فی الحال کو معاہدہ طے نہیں پایا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14indiarussiaoli.jpg