
روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے روس کی جانب سے یوکرین پر قبضے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر کی جانب سے یہ بیان یوکرین پر روسی طیاروں کے فضائی حملے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ یوکرین پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
روسی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ یوکرین کی فوج اپنے ہتھیار پھینک دے اور مزاحمت ترک کردے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر فضائی حملے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کے فوجی ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد روس نے یوکرین کےایئر ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بناتے ہوئے اس کا فضائی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
روس کے وزارت دفاع کے عہدیداروں سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی جانب پیش قدمی کے موقع پر روسی فوج کو یوکرین کی سرحدی فورس کی جانب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
دوسری جان یوکرین صدر ولودیمیرزیلینسکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی حملے میں یوکرین کے ملٹری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے، روسی میڈیا کے مطابق یوکرین نے اپنی فضائی حدود سویلین پروازوں کیلئے بھی بند کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/putin1211.jpg