
روسی شاعرہ ارینا وزیراعظم عمران خان کی مداح نکلیں، انھوں نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل پر وزیراعظم کے دورہ روس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے روسی شاعرہ ارینا نے انتہائی شستہ اردو میں عمران خان کو خوش آمدید کہا ، انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان اور روس کے درمیان سیاسی معاملات پر بھی گہری نظر رکھتی ہیں۔ انھوں نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں روسی شاعرہ کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ کئی دہایوں کے بعد پاکستان کا سربراہ روس جا رہا ہے، ملک کا سربراہ ایماندار اور خوددار ہو تو دنیا اس ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہاں ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ روس کی عوام میں بھی عمران خان کو پزیرائی حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے آخر میں وزیراعظم عمران خان کے لئے روسی شاعرہ کا پیغام بھی شامل کیا، "عمران خان صاحب کو روس میں خوش آمدید "۔
https://twitter.com/x/status/1495741464227323910
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر 23 تا 24 فروری روس کا دورہ کریں گے، کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ روس جائے گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ روس جانے والوں میں شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور عامر کیانی شامل ہوں گے۔
وزیرعظم 23 فروری کی شام ماسکو پہنچیں گے، روس کے نائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم کو ماسکو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9imran%20khanrussapoet.jpg