روزہ کولیسٹرول کو قابومیں رکھتا ہے

Zafar Malik

Chief Minister (5k+ posts)

495x278x9716_60231515.jpg.pagespeed.ic.cGX2zRd-ug.jpg

رپورٹ
روزوں کے فوائد پر کی جانے والی تحقیق کے نتیجے میں جسم کے اس حیاتیاتی عمل کی شناخت کی گئی ہے جو چربی کے خلیات میں سے خراب کولیسٹرول کو جلا کر توانائی میں تحلیل کرتا ہے۔روزہ دنیا کا قدیم ترین رواج رہا ہے جس کا تصور تقریبا ہر مذہب میں موجود ہے۔ اسلام سے لے کر بدھ مت اور ہندو مت اپنے پیروکاروں کو باقاعدگی سے طویل روزے رکھنے کی ترغیب دیتے تھے۔بحالی صحت کے سلسلے میں، روزہ کے اثرات اور فوائد کے حوالے سے طبی تحقیق کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔ ایک نئے مطالعے کے مطابق، روزے یا فاقے پر مشتمل ڈائیٹ کے ذریعے کولیسٹرول کی سطح کو کم کیا جا سکتا ہے۔ محققین کو معلوم ہوا ہے کہ دو روز کسی قسم کی خوراک نہ لینے کے دورانیہ میں پری ذیا بیطس یا ذیا بیطس کے مرض سے قریب افراد میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوئی۔انٹرماونٹین میڈیکل سینٹر یوٹاہ سے وابستہ تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ روزوں کے فوائد پر کی جانے والی تحقیق کے نتیجے میں جسم کے اس حیاتیاتی عمل کی شناخت کی گئی ہے جو چربی کے خلیات میں سے خراب کولیسٹرول کو جلا کر توانائی میں تحلیل کرتا ہے، اس طرح فاقہ کی ڈائیٹ ذیا بیطس کے خطرے کے عوامل کے خلاف لڑنے میں مدد کر سکتی ہے۔ نگراں محقق ڈاکٹر بینجمن کہتے ہیں کہ روزے میں ذیابیطس کی روک تھام کی اہم صلاحیت موجود ہے، اگرچہ روزے کے فوائد پر ہم برسوں سے تحقیق میں مصروف ہیں۔ لیکن، اب تک یہ نہیں جان سکے کہ روزے سے کیوں صحت کے لیے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ لیکن، نئی تحقیق میں ذیا بیطس سے متعلقہ خطرات کے لیے روزے کے فوائد کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ یہاں پری ذیابیطس سے ہماری مراد خون میں موجود گلوکوز کی بلند سطح سے ہے جسے شوگر بھی کہا جاتا ہے لیکن یہ سطح اتنی زیادہ بھی نہیں ہوتی ہے کہ اسے ذیا بیطس کا مرض کہا جا سکے۔ ذیا بیطس کا مرض ہارمون انسولین میں بے قاعدگی کی وجہ سے ہو جاتا ہے۔ ذیا بیطس کی دو اقسام ہیں ٹائپ ون جس میں جسم سے انسولین بالکل ختم ہو جاتی ہے جبکہ ذیابیطس کی دوسری قسم میں انسولین صحیح طریقے سے کام نہیں کرتی یا جسم کے خلیات انسولین کو رسپانڈ نہیں کرتے اور جسم میں انسولین سے قوت مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹر ہورن نے کہا کہ انھوں نے صحت مند لوگوں میں روزے کے فوائد کا مطالعہ کیا ہے اور دیکھا ہے کہ دن کے 24 گھنٹوں میں ایک وقت کولیسٹرول کی سطح بلند ہوئی۔ڈاکٹر بنجمن ہورن نے کہا ہے کہ اگرچہ روزے کے دوران شرکاء کے کولیسٹرول میں اضافہ دیکھا گیا لیکن چھ ہفتوں میں وزن کی کمی کے ساتھ کولیسٹرول کی سطح میں بھی 12 فیصد کمی ہوئی۔ وہ کہتے ہیں’’ہمارا اندازہ تھا کہ خراب کولیسٹرول روزے کی حالت میں توانائی کے لیے استعمال کیا گیا جو کہ چربی کے خلیات سے حاصل ہوا تھا اس سے ہمیں اس بات کا ثبوت ملا کہ روزہ ذیا بیطس کے لیے ایک موثر مداخلت ثابت ہو سکتا ہے۔‘‘ ڈاکٹر ہورن کے مطابق، چربی کے خلیات سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو جلا کر توانائی حاصل کرنے کا عمل انسولین سے مزاحمت کو روکنے میں مدد کرسکتا ہے،کیونکہ جسم میں انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا ہونے کی وجہ سے لبلبہ جسم کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ انسولین بناتا ہے اور حتیٰ کہ یہ جسم کی ضرورت کے مطابق، مطلوبہ انسولین بنانے کے قابل نہیں رہتا اور نتیجتاً خون میں شوگر کی سطح بلند ہو جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چربی کے خلیات دراصل جسم میں انسولین کے خلاف قوت مزاحمت پیدا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں جو کہ ذیابیطس کا باعث بنتی ہے کیونکہ روزہ چربی کے خلیات کو توڑنے اور ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اسی لیے جسم میں انسولین کے خلاف مزاحمت روزے کی وجہ سے سست پڑ جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ صحت کے لیے فوائد حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو کتنا طویل اور کتنے عرصے تک روزہ رکھنا چاہیے ،یہ ایک اضافی سوال ہے فی الحال ہمارا تجزیہ ابتدائی مراحل میں ہے۔ ٭٭٭

Last edited by a moderator:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
روزہ تو بہت کچھ کنٹرول میں رکھتا ہے لیکن ہماری افطاری سارے کنٹرول ختم کر دیتی ہے

وہ زمانے گئے جب لوگ افطاری کے وقت بھی اپنی روٹی فقیر کی دے دیتے تھے

ساری عرب ریاستوں میں دیکھو لوگ ساری رات جاگتے ہیں اور خوب کھاتے ہیں ، عید کا سماں ہوتا ہے اور سارا دن سوتے ہیں

کیا یہ رمضان ہے جس کو الله نے کہا ہے ؟؟؟
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

کبھی نيگيٹيوٹی سے ہٹ کر بھی سوچ ليا کر
ہميشہ چھچھورا ہی رہے گا باگڑ بلے ۔

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
روزہ کے بہت سے فوائد ہیں، مگر اصل مقصد سے نظر نہیں ہٹنی چاہئے۔ یہ نہ ہو کہ طبی فوائد تو ہاتھ آجائیں مگر اللہ کی رضا جو کہ اصل مقصود ہے وہ ہاتھ سے نکل جائے۔ اپنی نیت خالص رکھنی چاہئے۔ باقی جو فائدہ جات ہیں ، وہ مل ہی جائیں گے، چاہے کسی کو معلوم ہوں یا نہ ہوں۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

کبھی نيگيٹيوٹی سے ہٹ کر بھی سوچ ليا کر
ہميشہ چھچھورا ہی رہے گا باگڑ بلے ۔

چھچوندر زیدی ، اس میں نيگيٹيوٹی کیا ہے ؟
تجھے روکا ہے کھانے سے کسی نے ؟ ؟ اتنی مشکل سے زیدی بنا ہے اور کھاۓ بھی نا ،یہ کیسے ہو سکتا ہے

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
روزہ تو بہت کچھ کنٹرول میں رکھتا ہے لیکن ہماری افطاری سارے کنٹرول ختم کر دیتی ہے

وہ زمانے گئے جب لوگ افطاری کے وقت بھی اپنی روٹی فقیر کی دے دیتے تھے

ساری عرب ریاستوں میں دیکھو لوگ ساری رات جاگتے ہیں اور خوب کھاتے ہیں ، عید کا سماں ہوتا ہے اور سارا دن سوتے ہیں

کیا یہ رمضان ہے جس کو الله نے کہا ہے ؟؟؟

کبھی نيگيٹيوٹی سے ہٹ کر بھی سوچ ليا کر
ہميشہ چھچھورا ہی رہے گا باگڑ بلے ۔

دونوں بھائیوں کا پیار دیکھ آنکھوں میں آنسو آ گئے

i+remember+going+on+the+wii+sports+that+me+and+_77c8631540372bce01f4014c5d93d40c.gif
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
روزہ کے بہت سے فوائد ہیں، مگر اصل مقصد سے نظر نہیں ہٹنی چاہئے۔ یہ نہ ہو کہ طبی فوائد تو ہاتھ آجائیں مگر اللہ کی رضا جو کہ اصل مقصود ہے وہ ہاتھ سے نکل جائے۔ اپنی نیت خالص رکھنی چاہئے۔ باقی جو فائدہ جات ہیں ، وہ مل ہی جائیں گے، چاہے کسی کو معلوم ہوں یا نہ ہوں۔

اصل بات یہ ہے
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

دونوں بھائیوں کا پیار دیکھ آنکھوں میں آنسو آ گئے

i+remember+going+on+the+wii+sports+that+me+and+_77c8631540372bce01f4014c5d93d40c.gif

ميں نے سوچا رمضان ميں خالی پيٹ کوئ بات سمجھ ميں آ جاۓ ۔ليکن افسوس اسکی اوپری منزل رمضان ميں بھی رينٹ پہ رہتی ہے ۔
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)

ميں نے سوچا رمضان ميں خالی پيٹ کوئ بات سمجھ ميں آ جاۓ ۔ليکن افسوس اسکی اوپری منزل رمضان ميں بھی رينٹ پہ رہتی ہے ۔

آخر کچھ تو بات ہو گی اوپر والی منزل میں جو رینٹ پے رہتی ہے

;)
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

ميں نے سوچا رمضان ميں خالی پيٹ کوئ بات سمجھ ميں آ جاۓ ۔ليکن افسوس اسکی اوپری منزل رمضان ميں بھی رينٹ پہ رہتی ہے ۔

آخر کچھ تو بات ہو گی اوپر والی منزل میں جو رینٹ پے رہتی ہے

;)

اس کی اوپر والی منزل ہمیشہ خالی ہوتی ہے

:lol:
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
يہ تو ٹيننٹ ہی بتا سکتا ہے

اب ميں سمجھا تيرے رخسار پہ تل کا مطلب(bigsmile)

یعنی کہ ان کے رخسار کے تل کے نظارے کے لئے لوگ اوپری منزل رینٹ پے لیتے ہیں
واہ لگتا ہے دولت حسن کی بھرمار ہے
:lol:
 
cms123

Minister (2k+ posts)
روزہ تو بہت کچھ کنٹرول میں رکھتا ہے لیکن ہماری افطاری سارے کنٹرول ختم کر دیتی ہے

وہ زمانے گئے جب لوگ افطاری کے وقت بھی اپنی روٹی فقیر کی دے دیتے تھے

ساری عرب ریاستوں میں دیکھو لوگ ساری رات جاگتے ہیں اور خوب کھاتے ہیں ، عید کا سماں ہوتا ہے اور سارا دن سوتے ہیں

کیا یہ رمضان ہے جس کو الله نے کہا ہے ؟؟؟

Buss humeray Muslim hood brother ju hein........
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

یعنی کہ ان کے رخسار کے تل کے نظارے کے لئے لوگ اوپری منزل رینٹ پے لیتے ہیں
واہ لگتا ہے دولت حسن کی بھرمار ہے
:lol:

بس امير مياں افسوس ہی کيا جاسکتا ہے ، اس مرزا مسرور بيگ منزل کے مکينوں نے اپنے نظارے کے جھانسے ميں آپ کو بھی اوپری منزل پہ بلوا کہ دو دن کی قيد مشقت ميں مبتلا کرديا
اب جب رھائ ہو تو يہ دو دن کا قرضہ واجب ادا سمجھيے گا ، عبيد اللہ عليم بھی اسی جھانسے ميں مارے گۓ تھے

(cry) (cry) (cry)

Back
Top