رواں مالی سال ملکی برآمدات کتنے فیصد تک نیچے آ گئیں؟

graph-dwnaan.jpg

خطے کے 9 ممالک کے لیے ملکی برآمدات مالی سال 2023 کے ابتدائی 8 مہینے میں 18.28 فیصد گر گئیں، جس کی بنیادی وجہ چین کو بھیجی جانے والی شپمنٹس میں کمی ہے۔

معروف نجی انگریزی اخبار کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران کمی صرف برآمدات تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ خاص طور پر چین سے درآمدات میں بھی تنزلی ہوئی ہے۔

حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کی وجہ سے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کا انتظار ہے کیونکہ صارفین کی اشیا کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کھولنا ترجیحی فہرست میں شامل نہیں۔ اس کے باعث افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے لیے برآمدات کم ہو کر 2 ارب 41کروڑ ڈالر رہ گئیں۔

جو کہ جولائی سے فروری 2023 تک پاکستان کی کل برآمدات 18.1 ارب ڈالر کا صرف 12.92 فیصد ہے۔ پاکستان علاقائی ممالک میں سب سے زیادہ برآمدات چین کو کرتا ہے جبکہ زیادہ آبادی والے ملک بھارت اور بنگلہ دیش پیچھے رہ گئے، تاہم پاکستان کی چین کے لیے برآمدات میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر منفی نمو دیکھی گئی۔

پاکستان خطے کے ممالک کے لیے کُل برآمدات کا 55.77 فیصد چین کو بھیجتا ہے جبکہ باقی برآمدات دیگر 8 ملکوں کو کی جاتی ہیں۔ مالی سال 2023 میں پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 27.53 فیصد کم ہو کر ایک ارب 33 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ایک ارب 84 کروڑ ڈالر تھیں، تاہم زیر جائزہ مدت کے دوران سالانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات بھی 37.38 فیصد گر کر 7 ارب 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Tell us something new. PDM beggars are tested and failed so many times that an economic destruction is always predictable when they are ruling. This time they have compromised the national dignity as well.
 

Back
Top