رضوان سےغلط بیان منسوب کرنےپرآسٹریلوی کپتان کا بھارتی صحافی کو ٹکا ساجواب

2553836-australiancaptain-1697722922.jpg


بھارتی صحافی کا محمد رضوان سے غلط بیان منسوب کرکے آسٹریلیوی کپتان سے سوال بے سود رہا

بھارتی صحافی کی جانب سے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کے ایک بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کرکے آسٹریلوی کپتان سے سوال کرنا بے سود رہا، آسٹریلوی کپتان نے مطلوبہ جواب نا دے کر بھارتی صحافی کو مایوس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے جمعرات کو ہونےو الے میچ سے ایک روز قبل آج بنگلورو میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر ایک صحافی نے محمد رضوان کے بیان پر غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے سوال کیا کہ محمد رضوان نے ایک میچ میں اپنی جیت کو حماس کے نام کیا، کیا کرکٹ میں ایسے بیانات ضروری ہیں؟ کیا آپ اس بیان کو کھیل کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش نہیں سمجھتے؟

https://twitter.com/x/status/1714947886889218128
آسٹریلوی کپتان نے بھارتی صحافی کی خواہش کے مطابق محمد رضوان کے بیان پر زیادہ ردعمل نہیں دیا اور ایک ٹکا سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مجھ تک ادھوری بات پہنچی ہے، مجھے کھلاڑیوں کو دیکھنا اور ان کی شخصیات کو سامنے لانا پسند ہے، تاہم یہ بہت مضبوط خیالات نہیں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1711992170394300793
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو دی گئی شکست میں وکٹ کیپر بیٹسمین نے اہم کردار ادا کیا تھا جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، میچ کے بعد محمد رضوان نے ٹویٹر پر اپنے اس ایوارڈ کو فلسطین کے مظلوم بہن بھائیوں کے نام کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1713427954024300971
محمد رضوان کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانا بھارت کو ایک آنکھ نا بھایا، اس دن کے بعد سے بھارت میں محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کو شدید متعصب رویے اور نامناسب ریمارکس کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، آسٹریلوی کپتان سے سوال پوچھنے والے صحافی نے بھی اس تعصب کے باعث مظلوم فلسطینیوں کے نام کیے گئے ایوارڈ کے بیان کو اپنا رنگ دیتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان نے جیت حماس کے نام کی۔
 

Back
Top