رضا ربانی نے فواد چوہدری کی گرفتاری کو بلا جواز قرار دیدیا

musad11i1i1.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے فوادچوہدری کی گرفتاری کو بلا جواز قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی و سول سوسائٹی کے علاوہ اب حکمران جماعت کے اندر سے بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے بھی فواد چوہدری کی گرفتاری کو بلاجواز اقدام قرار دیدیا ہے۔

رضا ربانی نے اس معاملے میں حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فواد چوہدری کے خلاف مقدمے میں غداری کی دفعات شامل کرنے سے گریز کرے اس حوالے سے حکومت خود میرے نجی بل کو ایک بار دیکھ لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی سی 1860 اور سیکشن124 اے کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری بلا جواز ہے، سینیٹ نے 9 جولائی 2021 کو بغاوت کے الزامات سے حوالے سے میرا بل سینیٹ سے پاس ہوا تھا، تاہم اس وقت جان بوجھ کر اس بل کو کہیں غائب کرردیا گیا ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ یہ ایک تاریخ ہے کہ سیاستدانوں، سویلین کے خلاف بغاوت اور غداری کے مقدمات درج کیے جاتے رہے ہیں ، لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمات کی سماعت کیلئے قائم خصوصی عدالت کی کارروائی کو ختم کردیا تھا جوسابق صدر مملکت پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت قائم کی گئی تھی۔

دوسری جانب مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، فواد چوہدری میرا دوست ہے اور اس پر الیکشن کمیشن نے مقدمہ کیا ہے، ہمیں قانون کے مطابق چلنا چاہئے، کسی کی تذلیل نہ کریں۔