
یوں تو ٹی وی ڈرامے گھریلو تنازعوں سے لے کر سماجی اقدار و روایات اور معاشرے میں موجود دیگر برائیوں سمیت مختلف موضوعات کی عکاسی کرتا ہے، اسی طرح کچھ موضوعات ایسے ہیں جو مذہب اور معاشرے دونوں کے حوالے سے متنازع ہوتے ہیں جن میں سے ایک رضاعی بھائی بہن کی شادی ہے جو کہ اسلام میں حرام ہے۔
حال ہی میں نجی ٹی وی پر ایک ڈرامہ "جدا ہوئے کچھ اس طرح" نشر کیا جارہا ہے جس میں ایک شادی شدہ جوڑے کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ دونوں رضاعی بھائی بہن ہیں۔
ڈرامے کے اس ٹیزر ٹریلر کے نشر ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارف انجم ایچ فاروقی کا کہنا تھا کہ یہ چینل اخلاقی گراوٹ کا شکار ہیں، اور لوگوں کو بھی گمراہ کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1437462413843042304
سرشار نامی صارف کا کہنا تھا کہ کیا کوئی چینل کی انتظامیہ کو اس نچلے درجے کے ڈرامہ کے بارے میں مطلع کرسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1437466704695676934
ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اور کوئی سٹوری نہیں ملی جو اس پک رشتے کو خراب کرنے آگئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1437468602073075720
ایک صارف نے کہا کہ اس طرح کے بہودہ ڈرامے کو بین ہونا چاہیے ہم ٹی وی۔
https://twitter.com/x/status/1437465800995229698
ایک اور صارف نے کہا کہ ایسے ٹی وی چینلز پر بھی پابندی ہونی چاہیے جو پاکستان میں اس قسم کے متنازعہ ڈرامے پیش کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1437471461279731713
ارمغان خان نامی صارف نے پیمرا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا پیمرا سو رہا ہے؟ برائے مہربانی کوئی اس بیہودگی کا نوٹس لے اور ہم ٹی وی کا لائسنس منسوخ کرے۔
https://twitter.com/x/status/1437454796118585349
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/6rQLY1G/shadi.jpg