
ساہیوال: پنجاب کے علاقے ساہیوال میں رشتہ نہ دینے پر سفاک شخص نے لڑکی کی والدہ کو اغوا کرلیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے تھانہ نور شاہ کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں بیٹی کا رشتہ رشتہ نہ دینے پر خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا اور لاش ایک خالی کوارٹر میں پھینک دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم عاشق نے صغریٰ بی بی سے بیٹی کا رشتہ مانگا اور لؔڑکی کی والدہ کے انکار پر ملزم عاشق نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو اغوا کر کے مبینہ زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کر دیا اور لاش ایک خالی کوارٹر میں پھینک دی جس کی اطلاع علاقہ محلے داروں نے پولیس کو دی۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولہ کی میت کو ورثا کے حوالے کردی اور تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل ساہیوال میں اغوا ہونے والی 15 سالہ خانہ بدوش لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیاتھا
پولیس کے مطابق 15 سالہ اقرا ایک روز قبل اپنے والدین کے ساتھ قبرستان سے واپس جھگیوں میں آئی تو غائب ہوگئی، اگلے روزلڑکی تشویشناک حالت میں ملی جو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی تھی۔
ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے کہ لڑکی کو نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا گیا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sahw1i112.jpg