رشتے سے انکار پر سفاک شخص نے لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

sahw1i112.jpg

ساہیوال: پنجاب کے علاقے ساہیوال میں رشتہ نہ دینے پر سفاک شخص نے لڑکی کی والدہ کو اغوا کرلیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے تھانہ نور شاہ کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں بیٹی کا رشتہ رشتہ نہ دینے پر خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا اور لاش ایک خالی کوارٹر میں پھینک دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عاشق نے صغریٰ بی بی سے بیٹی کا رشتہ مانگا اور لؔڑکی کی والدہ کے انکار پر ملزم عاشق نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو اغوا کر کے مبینہ زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کر دیا اور لاش ایک خالی کوارٹر میں پھینک دی جس کی اطلاع علاقہ محلے داروں نے پولیس کو دی۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولہ کی میت کو ورثا کے حوالے کردی اور تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل ساہیوال میں اغوا ہونے والی 15 سالہ خانہ بدوش لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیاتھا


پولیس کے مطابق 15 سالہ اقرا ایک روز قبل اپنے والدین کے ساتھ قبرستان سے واپس جھگیوں میں آئی تو غائب ہوگئی، اگلے روزلڑکی تشویشناک حالت میں ملی جو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی تھی۔

ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے کہ لڑکی کو نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا گیا
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
دنیا کا انتہائی چوتیا ملک پاکستان

جہاں صرف رشتے سے انکار، پسند کی شادی پر ہی ہر سال سینکڑوں، ہزاروں قتل اور تیزاب پھینکنے کہ واقعیات ہوجاتے ہیں
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
دنیا کا انتہائی چوتیا ملک پاکستان

جہاں صرف رشتے سے انکار، پسند کی شادی پر ہی ہر سال سینکڑوں، ہزاروں قتل اور تیزاب پھینکنے کہ واقعیات ہوجاتے ہیں
لوگ منافقت کے ساتھ ، انصاف چاہتے ہیں قرآن والا اور زندگی چاہتے ہیں ،شیطان والی ،عیاشی فحاشی ،تکبر ،فخر ،ناجائز تعلقات والی
ایسے حالات میں یہ نارمل بات ہے ،اس قوم کو اب انتظار ہے ،بڑے ،بڑے ،مزائلوں کا دیکھوں کب گرتے ہیں کیوں کے اس سے کم پر اب یہ سمجھنے اور سنبلنے والے نہیں
 
Last edited:

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ہمارے لوگوں کو بہت محنت کر کے تعلیم سے دور رکھ کے بنیادی انسانی ضروریات کے لئے انہیں ترسا ترسا کے دین اور دنیا کی غلط تربیت دے کر فوج نے نواز نے اور بھٹو خاندان اور انکے چمچوں نے اس حال کو پہنچایا ہے اب انکی محنت رنگ لا رہی ہے دوسرے لفظوں میں ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا تھا اسے ان لوگوں نے صرف اور صرف پیسے اور اقتدار کے چکر میں شیطانستان بنا دیا ہے
 

Back
Top