
سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ ملک میں رجیم چینج اصل میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بغض کی وجہ سے مکمل ہوا۔
جیو نیوز کے پروگرام"رپورٹ کارڈ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ اگرآپ ثاقب نثار کے کنڈکٹ اور ان کے فیصلوں کو دیکھیں تو اس میں آپ کو واضح طور پر جانبداری نظر آئے گی، اسی جانبداری اور بغض کی وجہ سے رجیم چینج ہوا، پنجاب حکومت کو رگیدا گیا،کمپنیاں ختم کی گئیں۔
سہیل وڑائچ نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا وہ خود عدالت سے نکل کر میدانوں اور دفتروں میں داخل ہوگئے تھے، ان کا کنڈکٹ ایک مکمل طور پر جانبدار شخص جیسا تھا، وہ بجائے ایک غیر جانبدار منصف کے طور پر سامنے آنے کے ایک جانبدار شخص کے طور پر سامنے آئے جو نواز شریف اور ان کی میراث کو ملیا میٹ کرنا چاہتا تھا۔
پروگرام میں شریک سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کو لندن سے بے گناہ قرار دیدیا جائے اور عمران خا ن کو شاہد خاقان عباسی والی جیل میں رکھ کر جو فرائی پین دینا ہے وہ بھی پوچھ لیں کونسا ہوگا لوہےکا ہوگا یا اسٹین لیس اسٹیل کا ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saqib-naiahah.jpg