Arslan
Moderator
کراچی: بغدادی پولیس نے مبینہ بھارتی ایجنٹ کو گرفتار کر کے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ اور موبائل فون و سمیں برآمد کرلیں ، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حساس اداروں کے حوالے کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے لیاری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے عالم نامی شخص کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ہے اور 1993 میں انڈیا سے پاکستان آیا تھا جس کے بعد وہ روپوش ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے انڈین اور پاکستانی پاسپورٹ کے علاوہ پرانا پاکستانی شناختی کارڈ ، 2 کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ موبائل فون و سمیں برآمد کی ہیں ، بغدادی پولیس کے ہاتھوں گرفتار مبینہ بھارتی ایجنٹ کو مزید تفتیش کے لیے حساس اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم سعود آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔
Source