
غریب گھرانوں کی خواتین کے بینک اکائونٹس میں سالانہ 1 لاکھ روپے جمع کروائوں گا: عوامی ریلی میں دعویٰ
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائے جانے والے ہمسایہ ملک بھارت میں عام انتخابات کا عمل جاری ہےاور ہر ملک کے سیاستدان کی طرف وہاں کے سیاستدان بھی انتخابات سے قبل عوام کی زندگیاں آسان کرنے کے وعدے کرتےنظر آتے ہیں۔ بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے ایسے میں بھارت میں غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے کروڑوں شہریوں کے سامنے غربت سے نکلنے کا انوکھا حل رکھ دیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راہول گاندھی نے انتخابات سے پہلے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کی غربت مٹانے کا حل بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر ہر شہری کو 1 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ ہماری سیاسی جماعت نے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی تو میرا وعدہ ہے کہ غریب گھرانوں کی خواتین کے بینک اکائونٹس میں سالانہ 1 لاکھ روپے جمع کروائوں گا۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد جب غریب خواتین یکم جولائی کو اپنے بینک اکائونٹس کو چیک کریں گی تو ان کے اکائونٹ میں 8 ہزار 500 روپے پہنچ چکے ہوں گے اور یہ سلسلہ ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو شروع ہوا کرے گا۔ راہول گاندھی کے اس اعلان کو پاکستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام سے چلنے والے پروگرام جیسا پروگرام قرار دیا جا رہا ہے۔
راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی جماعت اپنے منشور کے مطابق یہ بات یقینی بنائے گی کے غریب گھرانوں کی خواتین کے بینک اکائونٹس میں مہالکشمی نامی اس سکیم کے تحت سالانہ بنیادوں پر 1 لاکھ روپے دیئے جائیں۔ دعویٰ کرتے ہوئے کہا غربت کی لکیر سے نیچے جینے والے شہریوں کے پاس ہر سال 1 لاکھ روپے کھٹاکھٹ پہنچ جائیں گے اور ایک جھٹکے میں بھارت سے غربت کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مہالکشمی سکیم کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں غربت کو ایک ساتھ ختم کرنے کی تجویز نہیں دے رہا بلکہ اس مقصد کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ عوامی مباحثے کی دعوت کو جمہویت کیلئے پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو اپنی سیاسی جماعت کا نقطہ نظر سمجھنے اور انتخابات کرنے میں مدد ملے گی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/2WQZ821/22ggahnanddilalc.png