
راولپنڈی کے ڈسٹر کٹ ریٹرننگ افسران بھی میدان میں آگئے .مرجھائے ہوئے چہروں اور باڈی لینگویج پر تبصرے
راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے بھی انٹری دے دی, جن پر تبصرے کئے جارہے ہیں, سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ انکی باڈی لینگویج، اڑی رنگت، مرجھائے چہرے گواہی دے رہے ہیں کہ انہوں نے کیا کھلواڑ کیا۔
راولپنڈی، چکوال اور جہلم کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کو اکٹھا کر کے نئے کمشنر راولپنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس میں بٹھا دیا گیا ہے اور سب نے یک زباں ہو کر کسی بھی قسم کے دباؤ کی تردید کر دی اور کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو غلط قراردیا۔
وقاص امجد نے لکھا یہ ڈی سی چکوال کی انکی پریس کانفرنس کی تصویر ہے جہاں بیان کیا گیا کہ کمشنر کا الیکشنز کے حوالے سے کوئی رول نہ ہے جبکہ دوسری تصویر انکے ٹویٹر اکاؤنٹ کی ہے جہاں ان کی طرف سے کمشنر کو الیکشنز بارے سرگرمیوں پر بریفنگ دی جارہی ہے.
https://twitter.com/x/status/1758941665518047439
حماد اظہر نے لکھا ہر چیز کا حل زبردستی کی پریس کانفرنس اور اغوا برائے بیان نہیں ہوتا جناب۔
جیتے ہوئے امیدوار اپنی ہار تسلیم کر رہے ہیں، سینیر سرکاری افسر خود دھاندلی کروانے کی گواہی دے رہے ہیں، فارم 45 کے مطابق 80 نشستوں پر دھاندلا ہونے ثبوت موجود,عوام کے چوری کئے مینڈیٹ کو واپس کرنا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1758940215463256423
سلمان خان نیازی نے لکھا تُو شاکر آپ سیانا ہیں ساڈا چہرہ ڈیکھ حالات نہ پُچھ
https://twitter.com/x/status/1758933727885820046
اقدس بھٹی نے لکھا تمام ڈی آر آوز پریشان نظر آرہے ہیں اور انکی باڈی لینگویج بھی نارمل نہیں ہے ۔۔
https://twitter.com/x/status/1759025978766967160
شاہ غازی نے لکھا راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریٹرننگ افسران کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، سب نے دباؤ نہ ہونے کا بیان دیا۔ میڈیا کے سوالوں کے جواب دیے بغیر "آپ کا بہت شکریہ" کہہ کر نکل گئے.
تم نے عوام کو نواز زرداری سمجھ رکھا ہے کیا؟
https://twitter.com/x/status/1759065245392286153
محمد علی جا خان نے کہا راولپنڈی، چکوال اور جہلم کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کو اکٹھا کر کے نئے کمشنر راولپنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس میں بٹھا دیا گیا ہے اور سب نے یک زباں ہو کر کسی بھی قسم کے دباؤ کی تردید کر دی،،،( توں شاکر آپ سیانا ایں،،ساڈی چہرے ویکھ ،،ساڈے حالات نہ پچھ)
https://twitter.com/x/status/1758939171190923327
وقار ملک نے لکھا ڈی آر او چکوال چہرہ دیکھیں لگتا ہے رونے والی ہیں لیکن کمشنر پنڈی کے الزامات کو مسترد کردیا ظاہر ہے شدید ڈباؤ اور دھمکیوں کے بعد ہی یہ کیا گیا ہے چہرہ سب بتا دیتا ہے!!
https://twitter.com/x/status/1758932023173845025
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ruti1h1h1d.jpg