راولپنڈی ٹیسٹ،قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بری خبر،جرمانہ عائد،قیمتی پوائنٹس بھی کٹ

13qaoumicrikektemamskjjdhd.png

بنگلہ دیش نے اپنی 23 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسی کی سرزمین پر 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی انتہائی خراب کارکردگی صرف ایک شرمناک شکست کی وجہ نہیں بنی بلکہ آئندہ برس ہونے والے آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کی امیدوں پر پانی پھرنے کی وجہ بن گئی ہے، پاکستان شکست کے بعد 2 درجے تنزلی کے بعد رینکنگ میں بھی آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر سلواوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹ بھی کاٹ لیے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم میں 4 فاسٹ بائولرز کو کھلانے کے باعث سلواووریٹ ہوا تھا۔

آئی سی قوانین کے مطابق سلو اوورریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6 پوائنٹس جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 3 پوائنٹ کاٹ لیے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں پر 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 6 جبکہ بنگلہ دیش نے 3 اوور سست کروائے جو کے باعث پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے 6قیمتی پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 3 پوائنٹس ضائع ہو گئے۔ آئی سی سی کے قانون کے مطابق میزبان ٹیم کو میچ فیس کا 30 فیصد جبکہ مہمان کرکٹ ٹیم کو 15 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جو 8 ویں نمبر پر موجود تھی 12 پوائنٹس لے کر چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ 2 ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں مہمان ٹیم کے خلاف وائٹ واش سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم رینکنگ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ سکتی ہے، رینکنگ ٹیبل پر پاکستان کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور اس کے نیچے ویسٹ انڈیز 8 ویں نمبر پر موجود ہے ۔
 

Back
Top