راولپنڈی کےتھانہ سٹیلائیٹ ٹاون کے علاقہ ڈبلیو بلاک میں شوہر کا بیوی پر تشدد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون نمرہ ظفر کی درخواست پر پولیس نے شوہر نور زمان کے خلاف مقدمہ کیا۔ درخواست کے مطابق نمرہ ظفر جوکہ یونیورسٹی آف جھنگ میں انگلش کی لیکچرر ہے اسے اسکے شوہر نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گن پوائنٹ پر اسکا پلاٹ اپنے نام کروالیا۔متاثرہ خاتون نے انسٹاگرام پر اپنی تشدد زدہ تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ یہ سب اس حیوان صفت شخص نے میرے ساتھ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں خاتون کو روتے ہوئے گڑگڑاتے ہوئے اپنے شوہر سے معافیاں مانگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے،خاتون کا کہنا ہے اسے انصاف دلایا جائے اور حکام بالا واقع پر نوٹس لیں۔