راولا کوٹ میں سیکیورٹی آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید

282345230089fa1.gif


راولا کوٹ — آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، حساس اداروں کو حسین کوٹ گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں اہلکاروں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

بدقسمتی سے اس جھڑپ کے دوران دو پولیس اہلکار بھی گولیوں کی زد میں آ کر شہید ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا گیا، جب کہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے نیٹ ورک کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
 

Back
Top