
پاکستان تحریک انصاف کےر ہنما افتخار درانی نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے 13 اکتوبر 2022ء کو نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نہایت نامناسب زبان استعمال کی جس پر پاکستان تحریک انصاف کےر ہنما ڈاکٹر افتخار درانی نے چیئرمین پاکستان میڈیا ریگولریٹری اتھارٹی (پیمرا) کو خط لکھ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1580896745860448257
چیئرمین پاکستان میڈیا ریگولریٹری اتھارٹی (پیمرا) محمد سلیم بیگ کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق پروگرام کے شروع میں ہی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نہایت غلیظ اور قابل مذمت زبان استعمال کی جبکہ پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کی جانب سے انہیں بیہودہ گفتگو پر ٹوکا گیا نہ ہی ان کی گفتگو حذف کی گئی ۔
ڈاکٹر افتخار درانی نے خط میں لکھا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی گفتگو کے اس حصے کو نشر مکرر کے طور پر چلایا گیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی بغیر کسی تبدیلی کے جاری کیا گیا۔ایسے شرمناک الفاظ کی قومی میڈیا پر پاکستان میڈیا ریگولریٹری اتھارٹی (پیمرا)ضابطہ اخلاق میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1580896032837505025
چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ جیو نیوز پر چلنے والے مذکورہ پروگرام میں قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیں اور اسے مین سٹریم میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے ہٹایا جائےجبکہ مذکورہ پروگرام کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر، ایڈیٹر سمیت متعلقہ افراد کے خلاف پیمرا ضابطہ اخلاق ، قانون، نیشنل ایکشن پلان اور Hate Speech کے حوالے سے موجود قوانین کی روشنی میں قانونی کارروائی کریں۔
یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ: یہ بندہ اپنے ہوش وحواس کھو چکا ہے، اس کا انجام اب وہی ہو گا جو بائولے کتے کا ہوتا ہے، وہ ہر کسی کو کاٹتا پھرتا ہے!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7ptipemraifffurana.jpg