رانا ثنااللہ کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر کامیابی سے نصب

rana-sanaa-ullah-op-hsp.jpg

آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی کے ڈاکٹروں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر کامیابی سے نصب کر دیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ان کو لگایا گیا پیس میکر درست طریقے سے کام کر رہا ہے اور انہیں آج (14 نومبر) کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ کے معالج نے میڈیا کو بتایا کہ پیس میکر لگانے سے وفاقی وزیر کے قلبی عمل کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملی ہے۔ وہ بغیر کسی پریشانی کے عام زندگی گزارنے اور معمول کے مطابق کام کرنے کے لیے آزاد ہوں گے۔

ان کا اسپتال سے آڈیو پیغام بھی آ چکا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں بالکل خیریت سے ہوں معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال آیا تھا۔ انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں ہے اتوار تک گھر آجاؤں گا، دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے ہیں۔ کچھ عرصہ بعد چیک اپ ضروری ہوتا ہے کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں دل کی سرجری ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 67سالہ رانا ثنااللہ کو گزشتہ ہفتے سینے میں تکلیف اور دل کی ڈھڑکن کی بے قاعدگی کی شکایت پر اے ایف آئی سی میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا 19سال قبل لاہور کے ایک اسپتال میں دل کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔

تب بھی سرجری کامیاب ہوئی تھی اور تب سے ان کا دل ٹھیک کام کر رہا تھا۔ وہ تحریک انصاف کی حکومت میں بھاری مقدار میں منشیات رکھنے کے کیس میں جیل جا چکے ہیں۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

ساتھ میں ریکارڈنگ ڈیوائس بھی لگا دی ہوگی ہن بھج کے کتھے جائے گا رانا باندری
 
samisam

Chief Minister (5k+ posts)

پیس میکر بزات خود ایک ریکارڈنگ ڈیوائس ہے وہ ہولٹر کی طرح دل کی ساری دھڑکنیں مووومنٹ اور ہر ابنارملیٹی بھی ریکارڈ کرتا ہے بیڑی کے فنکشن سمیت ہر چیز کا ریکارڈ رہتا ہے
 
Realpaki

Senator (1k+ posts)
Salah Zafar aik nahiyat he badtameez sahafi hey Noon league ka iss ke khabrain main nahi parta quenk yeh banda N league ke baat barha charha ker beyan kerta hey oar Imran khan ko jan bhooj ker badnaam kerta hey.
 
Qudsi

Minister (2k+ posts)
پیس میکر بزات خود ایک ریکارڈنگ ڈیوائس ہے وہ ہولٹر کی طرح دل کی ساری دھڑکنیں مووومنٹ اور ہر ابنارملیٹی بھی ریکارڈ کرتا ہے بیڑی کے فنکشن سمیت ہر چیز کا ریکارڈ رہتا ہے
abhi is ki ........... main b jadeed alat ka kamyab tajarba kia jaye ga
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
It will be a great injustice to the victims and the relatives of Model Town massacre if this mass murderer goes unpunished before he dies.
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye bhi iss ke kaam nahi aya ga.peace iss ko phir bhi nahi milna..begunaho ka khoun ha iss ke hatho par.