رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا سخت ردعمل

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
1.jpg


رانا ثناء اللہ وزیرآباد میں چیئرمین تحریک انصاف پر حملے کی تین نامزد ملزمان میں سے ایک ہے، ترجمان تحریک انصاف

رانا ثناء اللہ جانتا ہے کہ آزادانہ تحقیقات کی گئیں تو اس کا بچ نکلنا ناممکن ہے، ترجمان تحریک انصاف

قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے امپورٹڈسرکار نے اپنے ملازمین پر مشتمل جے آئی ٹی بنارکھی ہے، ترجمان تحریک انصاف

چیئرمین تحریک انصاف محض قانون کی حکمرانی کے احترام میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، ترجمان تحریک انصاف

چیئرمین تحریک انصاف برملا شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور جنرل فیصل نصیر کے خلاف شواہد حکومتی اثر سے آزاد تحقیقاتی کمیشن کے سامنے رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

چیئرمین تحریک انصاف پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش سازش میں طاقتور عناصر کے کردار کی روشن دلیل ہے، ترجمان تحریک انصاف

9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کی بجائے ان کی آڑ میں تحریک انصاف پر الزام تراشی کے مقاصد بھی قوم پر پوری طرح واضح ہوچکے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

مودی کے سپانسرز سے کاروباری تعلقات بنانے اور جلسوں میں عسکری قیادت پر کیچڑ اچھالنے والوں سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹس لینے میں کوئی دلچسپی نہیں، ترجمان تحریک انصاف

نواز شریف کی سرپرستی میں کی جانے والی ڈان لیکس کو بھارت نے عالمی عدالتِ انصاف میں کلبھوشن کے حق میں ثبوت کے طور پر پیش کیا، ترجمان تحریک انصاف

بھارت کی ہندوتوا سرکار سے رانا ثناء اللہ کی جماعت کے مراسم کو پردہ خود بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنی تصنیف میں چاک کیا، ترجمان تحریک انصاف

تحریک انصاف کیخلاف ملک دشمنی کا بیانیہ، ملک اور فوج کے حقیقی دشمنوں کی جانب سے عوام اور فوج کو مدِّمقابل کرنے کی سازش کا شاخسانہ ہے، ترجمان تحریک انصاف

بلاتحقیق پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو کچلنے کیلئے ۹ مئی کے واقعات کا استعمال کوئی مثبت نتائج مرتب نہیں کرے گا، ترجمان تحریک انصاف

ریاست اور ادارے رانا ثناء اللہ جیسے مجرموں کے جھوٹوں پر یقین کرکے آئین، سیاست اور عوام کیخلاف جارحانہ اقدام سے گریز کرے، ترجمان تحریک انصاف

مجرموں کے مکروہ اور فریب بیانیوں کے جال میں اترنے کی بجائے زمینی حقائق کی روشنی میں ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کئے جائیں، ترجمان تحریک انصاف

ننگی طاقت، بےجا الزام تراشی اور انسانی حقوق سے محروم کرکے جھکانے کی کوششوں سے مرعوب ہوں گے نہ ہی پرامن سیاسی، آئینی اور جمہوری جدوجہد کا راستہ ترک کریں گے، ترجمان تحریک انصاف
 

Faculty

MPA (400+ posts)
Federal party is more powerful than the Military power.
General are misusing the temporary-authorised state power with Guns to subdue the unarmed nation,while PTI is using their ideology to mobilize minds of the people towards Haqiqi Azadi and unifying the country that will lead to prosperity.
Duffer Generals: The Guns cannot unify the country but Ideology can...see Russia.
There is NO biggest enemy of a nation than the nation itself. See Syria, Afghanistan etc.
 
Last edited:

Back
Top