
سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹانگ کا زخم متاثر ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے 10 دن آرام کی ہدایت کردی اور چلنے پھرنے سے منع کیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق زیادہ چلنے پھرنے سے ٹانگ کی سوجن بڑھ سکتی ہے۔
عمران خان کی گزشتہ روز ہائیکورٹ پیشی کے دوران ٹانگ ہر دبائو بڑھنے سے زخم متاثر ہوا،عمران خان کا گزشتہ روز شوکت خانم ہسپتال میں مکمل چیک اپ ہوا،عمران خان کی ٹانگ کا ایکسرے اور سکین کیا گیا۔
عمران خان کی ٹانگ کے زخم متاثر ہونے پر مریم نواز کا طنزیہ ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا ؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1653678109261176833
اس پر رانا ثناء اللہ نے ردعمل دیا کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھا لی، ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک؛ عدالت اور پولیس کے سامنے نہ پیش ہونے کے لئے معائنہ سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہے۔ عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور ٹیرن کا والد بیمار، شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کے لئے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10 دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کا مشورہ ہے، الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کے لئے تھی، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کے لئے توڑیں۔ بالٹی، ڈبہ، ڈسٹ بن کے بعد پیشِ خدمت ہے شوکت خانم کی جھوٹی رپورٹ۔
https://twitter.com/x/status/1653685420759175168
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا جیسے ہی حکم دیا شوکت خانم ہسپتال سے طبی بہانہ آ گیا، شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا۔ عمران نیازی کو توشہ خانہ، ٹیریان کے ابو، فارن فنڈنگ، فارن ایجنٹی سمیت دیگر چوریوں کے مقدمات میں جواب دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوڑے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا ہے تاکہ عدالت نہ جانا پڑے، جواب نہ دینا پڑے۔ ”میرا ہسپتال، میری مرضی، میری پسند اور سہولت کا مشورہ“
https://twitter.com/x/status/1653685431077068801
مزمل اسلم نے مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اس سے اندازہ ہوا ایک زمانے میں میڈیکل کی طالبعلم تھی۰ آپ اکثر عمران خان کی صحت پر مشورے دیتی پائی گئی مگر میاں صاحب کو جو دوائی لینے گئے اور ابھی تک ڈاکٹر پر باری نہیں لگی کیا مشورہ دیں گی انہیں؟
https://twitter.com/x/status/1653682715244232704
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rana-sahahsa.jpg