راحیل شریف نے نواز شریف سے توسیع مانگی، عرفان صدیقی کے انکشافات

irfandsih11i3h1.jpg

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ڈان لیکس اور راحیل شریف کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع مانگنے سے متعلق ہوشربا انکشافات کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سماء ٹی وی کے پروگرام دو ٹوک میں اینکر کرن ناز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے متعدد انکشافات کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو راحیل شریف سے کوئی شکایت نہیں ہے، تاہم جنرل (ر) راحیل شریف کو میاں نواز شریف سے کچھ شکایات تھیں جن کی وجہ سے تلخی بڑھتی چلی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بات جنرل پرویز مشرف پر مقدمہ چلانے کی تھی جس پر جنرل راحیل شریف ناراض تھے، یہاں سے دونوں کے درمیان تلخی پیدا ہونا شروع ہوئی، اس کے بعد جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع چاہتے تھے، انہوں نے خو د براہ راست میاں نواز شریف سے اس بارے میں بات کی مگر میاں صاحب نہیں مانے، جس کے بعد پانامہ کا معاملہ اٹھایا گیا، ڈان لیکس سامنے آئیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آج تک سرل المیڈا کی اس خبر کے درست یا جھوٹ ہونے پر کوئی کمیٹی نہیں بیٹھی، کسی نے تحقیق نہیں کی ، کیونکہ جو باتیں خبر میں کہی گئیں وہ بالکل ٹھیک تھیں، یہ کوئی معاملہ نہیں تھا بلکہ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا گیا تھا صرف اس وقت کے وزیراعظم کو پریشرائز کرنے کیلئے، تاکہ جو کہا جائے وہ ہوجائے۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ڈان لیکس میں کابینہ ارکان کو اس لیے ہٹایا گیا کہ میاں نواز شریف تصادم نہیں چاہتے تھے، انہوں نےپرویز رشید کی قربانی دی کہ معاملہ ٹھیک ہوجائے گا، مگر معاملہ ٹھیک نہیں ہوا، پھرطارق فاطمی کو ہٹایا گیا ، پھر دیگر لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ اس خبر میں ایسا کچھ نہیں تھا، میاں نواز شریف کو تو وہ باتیں کھلے عام بھی کرتے رہتے ہیں جو اس اجلاس میں کی گئیں، یہ ایک اسکینڈل خود بنایا گیا، اس اسکینڈل کے ذریعے کابینہ کے 3،4 لوگوں کو نکالا گیا، میاں نواز شریف نے ان لوگوں کو صرف اس لیے نکالا کہ لڑائی آگے نا بڑھے ، مگر لڑائی آگے بڑھتی چلی گئی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس سب کے پیچھے جنرل راحیل شریف کی توسیع حاصل کرنے کی منصوبہ بندی تھی جو وہ وزیراعظم کو پریشر میں لاکر حاصل کرنا چاہتے تھے، ایک کے بعد ایک قربانیاں مانگی گئیں، نوازشریف نے تصادم سےبچنے کیلئے قربانیاں دیں بھی مگر معاملات ٹھیک نہیں ہوئے یہاں تک کہ وزیراعظم کو خود نشانہ بنادیا گیا۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

بکواس کر رہا ہے یہ درباری گنجا . شرم بھی نہیں آتی اس کو اس عمر میں جھوٹ بولتے ہوئے . سچ کیوں نہیں بھونکتا کہ ڈان لیکس کی خفت مٹاکر جرنیل کو نیچا دکھانے کے لیے کہ وہ ایکسٹنشن مانگ رہے تھے جو چور گنجے نے نہیں دی تو ڈان لیکس کا قصہ بنا دیا . یہ سب مریم کے کہنے پر ان نونی ڈاگیز کے ذہن کی اختراع ہے
 

Back
Top